براہ راست مواد پر جائیں

پاکستان میں اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ دستیاب ہوں گے

11 مارچ 2025
پاکستان میں اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ  دستیاب ہوں گے
نادرا نے اپنی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اجراء کیا ہے جس کو ’ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ‘ کا نام دیا گیا ہے، جو کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، جس کے تحت نئے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ…

نادرا نے اپنی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اجراء کیا ہے جس کو ’ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ‘ کا نام دیا گیا ہے، جو کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، جس کے تحت نئے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کیا جائے گا، جس سے شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے سمارٹ فونز میں محفوظ کرسکیں گے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر شامل کیے جانے کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے

خبر شیئر کریں