براہ راست مواد پر جائیں

امریکی کمپنی کا مون لینڈر مشن چاند پر اتر گیا

5 مارچ 2025
امریکی کمپنی کا مون لینڈر مشن چاند پر اتر گیا
امریکا میں ایک اسیپس کمپنی نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی کامیاب کمرشلی چاند پر لینڈنگ مکمل کر لی ہے۔ فائر فلائی ایرو اسپیس نامی کمپنی نے چاند کی سطح کو چھونے کے لیے اپنا بلیو گھوسٹ مشن بھیجا تھا، جس نے چاند پر اتوار کے…

امریکا میں ایک اسیپس کمپنی نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی کامیاب کمرشلی چاند پر لینڈنگ مکمل کر لی ہے۔ فائر فلائی ایرو اسپیس نامی کمپنی نے چاند کی سطح کو چھونے کے لیے اپنا بلیو گھوسٹ مشن بھیجا تھا، جس نے چاند پر اتوار کے روز کام کرنا شروع کیا۔ بلیو گھوسٹ کے چیف انجینئر ول کوگن نے لینڈنگ کے لائیو اسٹریم پر کہا کہ "ہم چاند پر ہیں۔" اس اعلان کے بعد مشن کنٹرول روم میں خوشی منائی گئی۔ امریکی خلاباز بَز ایلڈرن نے فیس بک پر بلیو گھوسٹ کی کامیابی کا اعلان کیا۔ یہ کامیابی کمرشل کمپنیوں کی طرف سے چاند پر اترنے کی کوششوں میں تازہ ترین واقعہ ہے، مگر اب تک کوئی بھی کمپنی کامیابی سے کام نہیں کر سکی تھی۔
اس سے قبل ہیوسٹن میں قائم کمپنی Intuitive Machines نے گزشتہ سال چاند کی سطح پر ایک کمرشل مشن شروع کیا تھا، لیکن اس کا جہاز چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترا اور اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

خبر شیئر کریں