براہ راست مواد پر جائیں

پاک بحریہ کا جنگی بحری جہاز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

خدیجہ بھلی | 4 نومبر 2024
پاک بحریہ کا جنگی بحری جہاز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا۔ 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام جدید ترین…

پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا۔ 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔
فلائٹ ٹیسٹ کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔
اس عظیم الشان موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شاندار کامیابی سے میزائل فائرنگ میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔

خبر شیئر کریں