براہ راست مواد پر جائیں

ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے وکیل کو گرفتار کرلیا

خدیجہ بھلی | 12 نومبر 2024
ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے وکیل کو گرفتار کرلیا
ممبئی پولیس نے چھتیس گڑھ کے وکیل فیضان خان کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی اور 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دھمکی آمیز کال کا سراغ فیضان کے فون سے ملا، تاہم فیضان کا کہنا ہے…

ممبئی پولیس نے چھتیس گڑھ کے وکیل فیضان خان کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی اور 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دھمکی آمیز کال کا سراغ فیضان کے فون سے ملا، تاہم فیضان کا کہنا ہے کہ اس کا فون 2 نومبر کو کھو گیا تھا اور اس نے اس کی شکایت درج کرائی تھی۔

فیضان کا دعویٰ ہے کہ یہ الزام اسے پھنسانے کی سازش ہو سکتا ہے، کیونکہ اس نے حال ہی میں شاہ رخ کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ فیضان نے ممبئی پولیس سے درخواست کی کہ جان کے خطرے کے باعث اس کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا جائے۔

خبر شیئر کریں