براہ راست مواد پر جائیں

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے آلو کی حیرت انگیز افادیت

29 ستمبر 2025
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے آلو   کی حیرت انگیز  افادیت
آلو ایک عام سبزی ہے جو تقریباً ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر جب آلو کو بغیر تیل اور نمک کے اُبال کر یا بیک کر کے کھایا…

آلو ایک عام سبزی ہے جو تقریباً ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر جب آلو کو بغیر تیل اور نمک کے اُبال کر یا بیک کر کے کھایا جائے تو یہ خون کا دباؤ کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو میں پوٹاشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ معدنیات جسم سے اضافی سوڈیم کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آلو فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ فائبر کی موجودگی کی وجہ سے کھانے کے بعد زیادہ دیر تک پیٹ بھرا محسوس ہوتا ہے جس سے بار بار بھوک نہیں لگتی اور وزن بڑھنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

کیلوریز کے لحاظ سے آلو نسبتاً ہلکی غذا ہے، لیکن یہ تب ہی فائدہ مند رہتا ہے جب اسے فرائی کرنے کے بجائے ابال کر یا بیک کر کے کھایا جائے۔ زیادہ تیل اور نمک استعمال کرنے سے اس کے فائدے کم ہو جاتے ہیں۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ آلو میں نمک کے بجائے ہلکی جڑی بوٹیوں یا لیموں کا استعمال کریں۔ اس طرح یہ نہ صرف ذائقہ دار بنتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی زیادہ مفید رہتا ہے۔

یوں آلو ایک سستا، بھوک مٹانے والا اور دل و ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ثابت ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اسے درست طریقے سے پکایا اور کھایا جائے۔

خبر شیئر کریں