براہ راست مواد پر جائیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایشیائی دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ سے ملنے کی خواہشمندی کا اظہار

25 اکتوبر 2025
صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کا ایشیائی دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ سے ملنے کی خواہشمندی کا اظہار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ ایشیائی دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ ایشیائی دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر وہ چاہیں تو ملاقات کے لیے میں بالکل تیار ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اور کم جونگ اُن کے درمیان "بہت اچھے تعلقات" ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں ٹرمپ نے بطور امریکی صدر شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی تھی، جب انہوں نے کم جونگ اُن سے غیر فوجی زون میں ملاقات کی تھی۔

ٹرمپ اس دورے میں ملیشیا اور جاپان کے علاوہ چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی عروج پر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو ’’ایک طرح سے ایٹمی طاقت‘‘ مانتے ہیں کیونکہ اس کے پاس کئی ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ دوسری جانب کم جونگ اُن نے بھی کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ امریکہ اپنے ’’غیر حقیقی‘‘ مطالبات واپس لے۔

ٹرمپ کے دورے کا آغاز ملیشیا سے ہوگا جہاں وہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وہ بدھ کے روز جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے متوقع ہے

خبر شیئر کریں