براہ راست مواد پر جائیں

سعودی وزیر خارجہ کو مصر کے ہم منصب کا دوطرفہ تعلقات پر خط موصول

8 اکتوبر 2025
سعودی وزیر خارجہ کو مصر کے ہم منصب کا دوطرفہ تعلقات پر خط موصول
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم خط موصول ہوا، جو سعودی نائب وزیر خارجہ نے مصری سفیر سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔ سعودی عرب کے وزیر…

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم خط موصول ہوا، جو سعودی نائب وزیر خارجہ نے مصری سفیر سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

یہ ملاقات منگل کے روز مصر کے سفیر ایہاب ابو سریعی کے ساتھ ریاض میں ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کے مطابق، سعودی عرب اور مصر کے تعلقات دیرینہ دوستی، تعاون اور خطے میں استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

خبر شیئر کریں