براہ راست مواد پر جائیں

وفاقی عدالت نے ٹرمپ کا پہلا حکمنامہ معطل کر دیا

خدیجہ بھلی | 24 جنوری 2025
وفاقی عدالت نے ٹرمپ کا پہلا حکمنامہ معطل کر دیا
امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کے حق کو ختم کرنے کے صدارتی حکم کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صرف 25 منٹ کی سماعت کے دوران جج نے حکومت کے وکیل سے سوال کیا کہ جب اس حکمنامے کا…

امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کے حق کو ختم کرنے کے صدارتی حکم کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صرف 25 منٹ کی سماعت کے دوران جج نے حکومت کے وکیل سے سوال کیا کہ جب اس حکمنامے کا مسودہ تیار ہو رہا تھا تو قانونی ماہرین کہاں تھے؟ جج نے کہا کہ اس حکم کی آئینی حیثیت کا دفاع کرنے کا دعویٰ سمجھ سے باہر ہے۔

امریکی آئین کی چودہویں ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت کا حق حاصل ہوتا ہے۔ جج نے اس حکم کو مکمل طور پر آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مزید 14 دن کے لیے معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی شہریت کے حق کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے خلاف 18 امریکی ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ ایریزونا، الینوائے، اوریگن، اور واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں نے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

خبر شیئر کریں